سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہیپاٹائٹس-اے میں مبتلا اسکول کے دو بچوں کی موت کے بعد جنوبی کشمیر کے گائوں ترکہ تاچھلو میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ضلع کولگام کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کی جانچ کے لئے ایک پرائیویٹ سکول کے پندرہ بچوں کے نمونے لیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا ان نمونوں میں سے چھ مثبت پائے گئے جبکہ متاثرہ طالب علموں میں سے دو کی موت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ مرنے والے دو بچوں میں سے ایک لڑکی تھی جسے جے وی سی اسپتال سرینگر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ ایک اور بچہ ہسپتال سے بھاگ گیا، پھر اسے دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ بھی چل بسا۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں میں ہیپاٹائٹس-اے پایاگیا تھا۔