قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد زاہد اللہ سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

پشاور(صباح نیوز)سی ٹی ڈی ، سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے عتیق الرحمن عرف ٹیپوگل گروپ کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا،

گرفتار ہونے والے دہشتگرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری، پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک اور کارروائی کے دوران جانی گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد لوکل کمانڈر زاہد اللہ بھی پکڑا گیا۔

زاہد اللہ کا تعلق اختر محمد عرف خلیل جانی گروپ سے تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت 20 لکھ روپے مقرر تھی۔