اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخی بابری مسجد بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا مشکل بنا دیا، دنیا کو بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لینا چاہئے۔
بابری مسجد کے 30 ویں یوم انہدام پر سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کا تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ دنیا کو بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔