احتساب عدالت میں پہلی مرتبہ خاتون جج کی تعیناتی

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نمبر چار میں عظمی اختر چغتائی کو جج تعینات کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پہلی مرتبہ کسی خاتون جج کی تعیناتی ہوئی ہے۔عظمی اختر چغتائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ تعینات تھیں۔احتساب عدالت نمبر چار کچھ عرصے سے فاضل جج کے ٹرانسفر کے باعث خالی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔۔