سیالکوٹ واقعہ’سری لنکا کا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ


کھٹمنڈو(صباح نیوز)سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔

سری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ اتوار سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گئی ہے۔