اسمبلی کی تحلیل کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، وزیر اعلی پنجاب


لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کے لئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔

لاہور میں اسپیکر سبطین خان سے پرویز الہی اور مونس الہی کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور اسمبلی کے واقعد و ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اسمبلی تحلیل کے لئے عمران کے اشارے کے منتظر ہیں، حزب اختلاف کے نمبر لیکن وہ باتیں زیادہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر رہنما ق لیگ مونس الہی کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح نا کام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے حکومت سے مذاکرات کے مطالبے کے بعد سیاسی ہلچل میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی آگے بڑھ گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ 15 دسمبر کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین صورتحال میں پی ٹی آئی کی جانب سے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کیا جارہا ہے۔۔