اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کی وفات پر اظہار تعزیت کیلیے چینی سفارت خانہ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں چین کے سابق صدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، چین کی ترقی میں آنجہانی سابق صدر جیانگ زیمن کا کردار اہم اور آفاقی حیثیت کا حامل ہے۔۔