کراچی ،فائرنگ سے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو جلال بچلانی زخمی


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کے پی آراو جلال بچلانی زخمی ہو گئے۔جبکہ جلال بچلانی نے کہا ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ کرنے والے انہیں قتل کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ چھینہ چھپٹی کی واردات کا ہے یا منظم حملہ اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں جلال بچلانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جلال بچلانی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ جلال بچلانی نے کہا ہے کہ وہ پینے کے لئے پانی لینے رکے تو ان پر فائرنگ کردی گئی، گاڑی پر دونوںجانب سے فائرنگ کی گئی، واقعہ لوٹ مار کا نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ دو نوجوان لڑکوں نے گاڑی کے دائیں اور بائیں شیشے سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولی میرے کندھے کو چھوتی ہوئی ہاتھ میں لگی جبکہ دوسری گولی ان کی گاڑی میں لگی۔