کالعدم ٹی ایل پی کے 32کارکن گرفتارکر لئے گئے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے 32کارکن گرفتارکر لئے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے 32کارکنوں کو گرفتار کیا گیا

یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔