اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کہا ہے کہ 2005کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے تاریخی لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے انعقاد کے لئے تمام متعلقہ افراد کی انتھک کوششوں ، خاص طور پر پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔