شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا خود جائزہ لے رہا ہوں،پرویزالٰہی


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کاایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔ شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف وارڈز میں گئے اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا، صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہسپتال کی عمارت کو 4 منزلہ بنانے کا پلان طلب کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ وینٹی لیٹرز بیڈز کیلئے کوالیفائیڈ سٹاف ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت کے ساتھ پیش آ نا چاہیے۔