اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات نے فواد چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد۔ اس وقت تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو کشمیر کی وادیوں سے بلوچستان کی سنگلاخ زمین اور پنجاب اور سندھ کے سبزہ زاروں سے گلگت بلتستان اور پختونخواکے پہاڑوں تک عوام کے دل کی آواز ہے بہت مبارک !۔