کوئٹہ (صباح نیوز)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں برما ہوٹل سریاب روڈ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کی پہچان کرلی گئی، ہلاک ہونے والا دہشتگرد نظام الدین کرد اور زخمی ہونے والے ارسلان شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے، مبینہ دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم، ایم ایم کے دو پستول اور راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔