اسلام آباد (صباح نیوز)پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وادی نیلم میں ٹریفک حادثے پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔ وادی نیلم آزاد کشمیر میں ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشن کی جانب سفر کے دوران گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق ہوگیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں۔