کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قوم نے نیا پرانا پاکستان دیکھ لیا سب کو آزمانے کے بعد بھی پوری قوم مسائل ،بھاری سودی قرضوں اور مہنگائی وبے روزگاری کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کا سورج جلد طلوع ہوگا بدعنوان اشرافیہ سمیت ہر لٹیرے کے حساب واحتساب کا دن قریب ہے ۔جماعت اسلامی لوٹ ماربدعنوانی موروثیت سے پاک حقیقی اسلامی جماعت ہے قوم اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ملک میں قرآن وسنت کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل اورنظریہ پاکستان ترقی اورملکی سالمیت کا ضامن ہے، شہباز حکومت کی جانب سے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اورمقررہ مدت میں سودی نظام ختم کرنے والا فیصلہ خوش آئند ہے اب قوم عملی اورفوری اقدامات کے منتظرہے ۔سود لینے اور دینے والوں کے لیے اللہ اور اس کے رسولۖ کا اعلانِ جنگ ہے۔
اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں۔ بلوچستان خوشحال ہوگی تو پاکستان ترقی کریگا بلوچستان کے مظلوم عوام کو نظراندازکرکے پاکستان خوشحال نہیں بن سکتا ۔بلوچستان کے عوام سے ہمیشہ وعدے کے گیے نام نہا دپیکیجز کے نام پر بارباردھوکہ دیا گیا پاکستان قرآن وسنت کے نفاذکے لیے قائم کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے پاکستان بننے سے آج تک ایک دن کے لیے بھی اس پرعمل نہیں ہوا ہے،اسلام کے عادلانہ قانون کی بجائے آج ہماری عدالت سے لیکرتھانوں میں سامراج کا قانون چل رہا ہے جس کی وجہ ملک کی معیشت تباہ،مہنگائی کا طوفان اورسیلاب وقدرتی آفات قوم کا مقدر بن رہے ہیں دیانت دار قیادت بلوچستان کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے بدعنوانی مہنگائی بھاری سودی قرضے نااہل بدعنوان حکمرانوں کے تحفے ہیں