اسلام آباد(صباح نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی۔
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اہم ہے۔ انگلش ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔انگلش ٹیم بین سٹوکس کی قیادت میں ٹیسٹ سیرسیز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچی۔ قبل ازیں پاکستان آمد پر پی سی بی سکیورٹی ٹیم اور بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ مزید بہتر پوزیشن میں آگئی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 614 سے دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔2005 کے بعد انگلش ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔