موروثیت لسانیت سے پاک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت مظلوم بلوچستان کے پریشان حال عوام کو گیس ،بجلی اورپینے کے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں ۔بدعنوانی موروثیت لسانیت سے پاک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر دیانت دار حقیقی عوامی اسلامی حکومت کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں ۔

اپنے بیان میں انھو ںں نے کہا ہے کہ کوئٹہ اورصوبے کے سرد علاقوں کے عوام سخت سردی میں گیس سے محروم ،گرمیوں میں بجلی اورپانی سے محروم رہتے ہیں جو حکمرانوں کی نااہلی وناکامی ہے جماعت اسلامی بلوچستان کو بہترین دیانت دارقیادت دیگی تاکہ لاکھوں شہریوں وعوام کے دیرینہ مسائل حل ہوبدعنوانی ومشکلات میں کمی ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومتی واداروں کی بے حسی وغفلت کی وجہ سے بلوچستان میں ہر طرف بدعنوانی ومسائل میں اضافہ ہورہا ہے بدعنوانی کی وجہ سے چند افراد خاندان وپارٹیاں مالامال جبکہ عوام پریشان مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں جماعت اسلامی عوام کومسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔

کراچی کے عوام نے جب جماعت اسلامی پر اعتمادکیا تو شہر میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے جس کا دشمن بھی گواہ ہیں اورآج تک زمین پر موجود ہیں۔ انشاء اللہ جہاں بھی جماعت اسلامی کامیاب ہوگی ترقی خوشحالی کا دوردورہ اوربھائی چارہ وسکون کا دورہ ہوگا ۔ حکومتی نااہلی ،مقتدرسیاسی مذہبی پارٹیوں کی بدعنوانی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے کوئٹہ کے لاکھوں شہری مائیں بہنیں اورمائیں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ،سردی گیس ناپید ،جبکہ گرمیوں میں بجلی کی بدترین لو ڈشیڈنگ ،سٹریٹ کرائمز ،غربت ومہنگائی میں اضافہ ہورہاہے۔

جماعت اسلامی عوام و شہریوں کو نئی دیانت دارقیادت مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ۔ صوبے کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر بار بار دھوکہ دینے والوں کو مستردکر دیں مختلف خوشنمانعروںووعدوں کے ذریعے ووٹ لیکر غائب ہونے والوں کے بجائے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی موروثیت فرقہ واریت سے پاک حقیقی دینی عوامی انقلابی پارٹی ہے۔بدقسمتی سے اکثرمنتخب نمائندوں ومقتدرقوتوں نے بدعنوانی ،مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔جماعت اسلامی شہریوں اورعوام کے مسائل حل کرکے دیانت دار حکومت قائم کریگی جماعت اسلامی میں عوام کا جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے ۔

جماعت اسلامی کے لوگ جب بھی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر آئے ہیں بدعنوانی ولوٹ مار سے پاک اورالحمداللہ مسائل کو حل کرکے تاریخ رقم کی ۔جماعت اسلامی ہی قوم کو لٹیروں مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل حل ہوئے تبدیلی آئی نہ ہی ترقی وخوشحالی کا سفر شروع ہوا۔عوام اگر مسائل حل کرناچاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے دیانت دار لوگوںکا ساتھ دیں ہم لٹیروں کو ناکام بناکر دیانت دار لوگوں کو سامنے لارہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل پریشانیاں کم ہوں