اسلام آباد(صباح نیوز )پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی، نائب صدر حسیب منظور بھٹی ،جنرل سیکرٹری راجہ محسن اعجاز ، فنانس سیکرٹری اعظم گل اور سیکرٹری اطلاعات عبدالروف بزمی سمیت تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار احسن بھون ایڈووکیٹ کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نو منتخب سپریم کورٹ بار صدر اور ان کی باڈی سپریم کورٹ بار اور بینچ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔