سودی معیشت سودی نظام کی وجہ سے قوم مسائل و مشکلات کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سودی معیشت سودی نظام کی وجہ سے قوم مسائل و مشکلات کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں سوداور بدعنوانی قوم کیلئے زہر قاتل ہیں۔جماعت اسلامی کا سودی نظام کے خلاف ستائیس سالہ جدوجہد رنگ لے آئیگی حکومت اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرح دیگر پرائیویٹ بنکوں سے بھی سپریم کورٹ میں سودی نظام کے حق میں دائر اپیلیں واپس کروائے اور فوری طور پر سودی نظام کے خاتمے اور اس حوالے سے قانون سازی کا روڈ میپ دے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کے ٹرانس جینڈرایکٹ اور اب جوائے لینڈ نامی فلم اسلامی اقدارو روایات اور ہماری تہذیب و ثقافت کے خلاف اور عالمی سیکولرایجنڈے کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ علمائے کرام انسداد ِ سود،ٹرانس جینڈرایکٹ اور دیگر اسلام مخالف سازشوں سے نوجوانوں اور قوم کو آگاہ کرتے ہوئے آگاہی مہم شروع کریں ہمارا دین ٹرانس جینڈر کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن ان کے حقوق کی آڑمیں جو سازش کی جارہی ہے ہم اس کے خلاف ہیں ۔سیکولر طبقات نے مسلم ممالک میں سودی معیشت کی آبیاری سمیت مسلم نوجوانوں،تعلیمی اداروں کے نصاب،پردہ ،پگڑی ،داڑھی سمیت دیگر شعائر اسلام کو ٹارگٹ بنایا ہے ہمیں ان کی سازشوں ونارواقدامات سے ہمارے معاشرے کو بچاناہے نوجوان وعوام اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اسی میں ترقی خوشحالی امن اور دونوں جہانوں کی کامیابی ہے ۔

عصری تعلیمی اداروں کے نصاب میں خلاف اسلام ،شعائر اسلام کے خلاف اسباق شامل کرنے ،ختم نبوت کے عقیدے کوٹارگٹ بنایاجارہا ہے جس کے خلاف سب کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی اداروں میں رقص وسرودکے بجائے تعلیم وتربیت دینی اقدار کی تعلیم دینی چاہیے۔حکومت نکاح نامے میں ختم نبوت ۖکے حلف نامے کو لازمی قرار دینے کیساتھ اسکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا بھی انتظام کیا جائے بلوچستان حکومت بھی پنجاب حکومت کی تقلید کرتے ہوئے نکاح نامے کے ساتھ ختوم نبوت کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے کے قانون پاس کریں اور اس پر عمل درآمد کرائیں