اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم شہباز شریف کے پاک فوج میں اعلیٰ تقرریوں سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم


اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پاک فوج میں اعلیٰ تقرریوں سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے ۔

انہوں نے اعلیٰ سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پارلیمانی انسٹی ٹیوٹ میں خواتین پارلیمنٹرینز کی قومی کانفرنس کے بعد صباح نیوز کے استفسار پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھا فیصلہ ہوا ہے ۔ ہر قسم کا ہیجان ختم ہو جانا چاہیے ۔ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اہم تاریخ رقم کی گئی ہے ۔ خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے ۔ وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ دور رس انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے بہت اچھا ہوا ہے ۔