صدر علوی کو 75 سالہ تاریخ کی منفی روایت کا مہرہ بنتے ہوئے ہزار دفعہ سوچنا چاہئیے تھا، سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری بارے وزیر اعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہونا تھا ہو چکا عمران خان اپنے اطاعت گذار کارکن کو طلب کر کے صرف شکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ صدر علوی کو پچہتر سالہ تاریخ کی منفی روایت کا مہرہ بنتے ہوئے ہزار دفعہ سوچنا چاہئیے تھا