وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے ۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا