اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔
ایوان صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔