کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں ،بدعنوانی ،ناانصافی کی وجہ سے عوام کی زندگی مصائب کا مسکن بن چکی ہے۔مہنگائی بے روزگاری ،جرائم نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔حکومت نے عوام کو آسانی دینے کے بجائے ساحل ،بارڈرٹریڈ،تجارتی صنعتی ،زرعی سرگرمیوں میں مشکلات پیداکر رہی ہے ۔سرحدپر آمدورفت ،تجارت مشکل بناکر تاجروں ،عوام سے بھتہ وپیسے طلب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگرحکمرانوں کو نیت ٹھیک ،بدعنوانی نہ ہو تو بلوچستان کیساتھ پورے ملک کو کوریکوڈک ،سیندک اور سی پیک سے ترقی دی جاسکتی ہے بدقسمتی سے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے ثمرات سے محروم کیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔بلوچستان میں غربت بدعنوانی بے روزگاری اورمسائل حکمرانوں ،منتخب نمائندوں،خود ساختہ بااختیار اور باثرطبقات وجہ سے ہے بلوچستان وسائل سے مالامال لیکن بدعنوانی ،ناانصافی ،وسائل کی غلط تقسیم کی وجہ سے عام عوام پریشان ہیں بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی جانب گیس لوڈشیڈنگ ،گیس کی بندش ،پریشر میں کمی ناانصافی ہے ۔آدھ بلوچستان بجلی کی سہولت سے محروم ہے دورویہ سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں موٹروے ،گرین بس ،میٹروبس اور ٹرین کی جدید سہولیات سے اہل بلوچستان کو کیوں محروم رکھا گیا ہے بلوچستان کے جگر گوشوں کو لاپتہ کرکے مستقل مسائل پید اکیے گیے ہیں۔
بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے اور جو ہیں ان کو مستقل بندکیا گیا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری عام ہوگئی ہیں بلوچستان میں منشیات کے ناسور نے عوام بلخصوص نوجوانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے روزگار تعلیم اور ترقی کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے منشیات عام ہورہی ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ حکمرانوں نے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کی قسم کھارکھی ہے ۔ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں اور ڈنگ ٹپائو اقدامات کے باعث عوام پریشان اورمستقبل سے ناامید ہیں جماعت اسلامی امید کی کرن عوامی مسائل کو حل کر سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں ،بدعنوانی ،بے روزگاری اور غربت سے نجا ت مل سکیں