اسلام آباد(صباح نیوز)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دو روز سے اپینڈکس کے شدید درد میں مبتلا تھے، تکلیف بڑھنے پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا آپریشن ہوا۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر آرام کر رہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں اپینڈیکٹومی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم دعائوں کی درخواست ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اس وقت ان فٹ ہیں،
معالجین نے انہیں کم از کم 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اب اپینڈکس کے آپریشن کے بعد ان کا آرام مزید طویل ہوسکتا ہے۔