اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں ہونے والی پیش رفت ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیری رحمن نے کوپ 27 کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوپ 27 میں ہونے والی پیش رفت ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو اب پاکستان فنڈ کے فعال ہونے کا منتظر ہے۔شیری رحمن نے مزید کہا کہ یہ اعلان ایسے ممالک کو امید فراہم کرتا ہے جو موسمیاتی آفات اور اثرات کی کئی برسوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
شیری رحمن نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا۔