خضدار، کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد قتل


خضدار(صباح نیوز)خضدار میں کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد قتل کردیا گیا ، ملزمان فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل کرخ اکرو کے مقام پر نا معلوم حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے خاتون سمیت  3 افراد کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے.

لیویز فورس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تاہم لاشوں کوگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔