اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ کوپ27سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات اوران کے ازالہ کے لئے فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اوران کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس تاریخی پیش رفت کوآگے بڑھاتی ہے ۔