ایرانی سفیر کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پراظہار تعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی الحسینی نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی عطا کیلئے دعاگو ہوں۔