راولپنڈی(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن وترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔۔