کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرمیں 22دنوں سے جائز آئنی حقوق کیلئے قانونی طریقے سے پرامن دھرنا واحتجاج جاری مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے بدقسمتی سے بلوچستان میں حکومت نہیں وفاق تماشا دیکھ ہا ہے ۔آئینی جدوجہد کرنے والوں کے جائز مسائل ومطالبات حکمرانوں کو ہرصورت حل کرنا ہوگا مذاکرات ،گفتگو اور بات چیت کے ذریعے حکومت گوادر دھرنے والوں کے مسائل ومطالبات مان لیں ۔جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال وپولیس گردی کے بہت نقصان ہوں گے ۔حق دوتحریک کیساتھ صرف گوادرنہیں پورے بلوچستان کے لاکھوں عوام ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گوادرمیں عوام کو حکمرانوں کی غلط بیانات ،وعدہ خلافی نے دوبارہ حقوق کے حصول ،مطالبات منوانے کیلئے دوبارہ احتجاج پر مجبور کر دیا بدقسمتی سے حکمران وعدے واعلانات تو کرتے ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہیں ۔وعدوں سے روگردانی ،مسائل وپریشانیوں سے بھاگنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ۔22دنوں سے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں گوادر کے ہزاروں لوگ پرامن جمہوری احتجاج کررہے ہیں دوسری جانب منتخب نمائندے ،حکومت وانتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ونائز ہے ۔جس طریقے سے پہلے دھرنے والوں سے مذاکرات کیے گیے اسی طرح طریقے بقیہ مسائل کے حل کیلئے طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایاجائے ۔
حق دوتحریک پرامن جمہوری عوامی جدوجہد کے ذریعے حقیقی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔مذاکرات کرکے وعدوں کی خلاف ورزی حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا پہلے بھی دھرنے والوں سے مذاکرات کیے گیے لیکن اس میں بہت سے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں جس کی وجہ سے اب حق دوتحریک کے لوگ دوبارہ دھرنادینے پر مجبور ہوئے ۔وعدوں کی خلاف ورزی ٹھیک نہیں ۔سرکار وعدوں پر عمل درآمد کے بجائے دھرنے والوں کے خلاف پولیس گردی سے بازآجائے۔ڈنڈابردار پولیس کے ذریعے معصوم دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا بے جااستعمال حالات کر خراب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گوادر دھرناحقیقی عوامی مسائل کے حل کیلئے جائزقانونی طریقے سے ہورہاہے ان کے خلاف پولیس گردی کی غلطی نقصان دہ اور ان سے حالات خراب ہوسکتے ہیں دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی حالات بھی خراب ہوسکتے ہیں ۔طاقت وپولیس گردی کا نتیجہ ٹھیک نہیں اوراس کا غلط لوگ غلط فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔جماعت اسلامی جائز مطالبات کیلئے حق دو کے پرامن دھرناواحتجاج کی حمایت کرتی ہیں اور الحمداللہ دھرنے واحتجاج کونہ صرف گوادر ڈویژن بلکہ پورے بلوچستان کے سیاسی قوتوں ،مظلوم عوام کی بھر پورحمایت حاصل ہے