صدرمملکت کی باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت اور واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا اثاثہ ہیں ،دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے ،صدر مملکت نیشہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔

انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔۔