اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سیپاکستان میں بیلجیم کے سفیر چارلس ڈیلوگن نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔