لانگ مارچ زیادہ ہی سکڑ گیا،قوم کے پاس جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے ،لیاقت بلوچ


راولپنڈی ( صباح نیوز)مرکزی نائب امیروصدرقائمہ کمیٹی سیاسی امورجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ دوتہائی اکثریت لے کرحکومت بنانے والے اس لیے زیروہوجاتے ہیں کیونکہ وہ سیاستدان نہیں بلکہ بیساکھیوں پرکھڑے بے اختیارکردارہوتے ہیں بدترین سیاسی بحران نے موجودہ اورسابقہ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا۔ حالات کے جبراورسیلاب کی صورت بدترین آزمائش کے دوران جماعت اسلامی نے متاثرین سیلاب کی خدمت کرکے تاریخ رقم کی ،نامزدامیدواران عوامی رابطو ں کی تیزترکرتے ہوئے ترازو کوامیدکانشان بنادیں ،لانگ مارچ اتناسکڑ چکا کہ اسے دیکھنے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے سیدمودودی بلڈنگ میں الیکشن 2023کے سلسلے میں منعقد ہ ضلعی سیاسی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی نائب امیرفریداحمدپراچہ ، امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،صدرجے آئی یوتھ زبیراحمدگوندل،امیرضلع سیدعارف شیرازی ،سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف ،شمس الدین امجد، قاضی محمدجمیل، رسل خان بابر،انعام الحق اعوان ،عتیق احمدعباسی ،سیدعزیرحامدسمیت ضلع بھرسے قومی وصوبائی امیدواران اورذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈویژنل اورقومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر ورکرزکنونشن کاانعقاد کریں گے ،آئندہ الیکشن میں خواتین ،نوجوانوں کااہم کردارہوگا ہرسطح پرتنظیموں کومتحرک کرنے کی ضرورت ہے ،کینٹ الیکشن میں کامیابی سے جماعت اسلامی راولپنڈی قابل ذکرکرداربن چکی جسے نظراندازکرنا ممکن نہیں سابقہ ادوارمیں بھی اس ضلع سے قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوئے جن کا اہم کردارآج بھی روشن ہے ،ظلم کے نظا م کا خاتمہ کرکے نظام مصطفے ۖ کاقیام جماعت اسلامی کی منزل ہے ،پاکستا ن کاآئین اسلامی ہے اس پرمکمل عملدرآمد سے ریاست اسلامی اور خوشحال بن جائے گی عوام ووٹ کی قوت سے جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کی پشتیبانی کریں ۔