اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد سٹوری چلائی۔عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا،
مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی۔