پاکستان سے ترکیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال، سی ای او محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول روانہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔

پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ استنبول کے لیے پہلی پرواز آج  صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو الوداع کیا، جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول روانہ ہوئے۔