جھوٹ بولنے اورمنحرف ہونے والے کااب سیاسی کھیل بھی ختم ہونے والاہے ، راناثنااللہ خان


فیصل آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے عمران خان کے آزادی مارچ کوبچوں کی تعلیم اورمعیشت کی بربادی قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے محروم ہونے کے بعدسائفرکے نام پرخط لہرانے اوراُسے ماضی کاکھیل قراردے کریوٹرن لینے والے کوعوام معاف نہیں کریں گے۔جھوٹ بولنے اورمنحرف ہونے والے کااب سیاسی کھیل بھی ختم ہونے والاہے مہنگائی کی وجہ سے عوام جبکہ ہم خودسیاسی طورپرپریشان ہیں عمران خان کوعلم ہے کہ اُن کے اقتدارمیں عوام مہنگائی سے زیادہ پریشان تھے اِسی وجہ سے وہ اقتدارمیں ہوتے ہوئے14حلقوں کے ضمنی الیکشن میں12نشستوں سے ہارگئے اورہم بھی حکو مت کے باوجودمہنگائی کی وجہ سے اُن نشستوں سے ہارگئے جوپی ٹی آئی کی اپنی تھیں۔غریب عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لئے  پلاننگ کی جارہی ہے بہت جلدملک میں معاشی استحکام ہوگا۔عمران ٹولہ عوامی حمایت کی خوش فہمی میں ہے 2023کے انتخابی میدان میں پی ٹی آئی تیسرے درجے کی جماعت ثابت ہوگی ۔

تیمارداری کے لئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدرخواجہ اسداعجازمنا سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں  نے کہاکہ عمران خان خودیااُس کے ساتھی راتوں کوخفیہ ملاقاتوں میں بھی خواہشات پوری نہیں کرسکیں گے۔تمام طبقات عمران خان کے کردارکودیکھ چکے ہیں اب اُن کے جھوٹ الزامات اورمنت سماجت کوئی کارآمدنہیں ہوگی۔بہت جلدمیاں نوازشریف واپس آنے والے ہیں اُنہیں جھوٹے مقدمات میں انصاف بھی ملے گا اور وہ عام انتخابات میں پارٹی کی  قیادت بھی کریں گے ۔