گوجرانوالہ(صباح نیوز) گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں سات روز کی توسیع کردی ۔
گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں انسداد ہشتگردی عدالت نے عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں 7 روز کی توسیع کر دی۔عدالت نے حکم دیا کہ عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ 21 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑنے کہا کہ میں اور سائرہ افضل تارڑ دہشت گردی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں لیکن ان کے خلاف پرچہ درج نہیں ہوا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا میڈیکل پرچے سے پہلے ہو گیا، ان کا میڈیکل سرکاری ہسپتال میں ہونا چاہیے۔