ہنزہ (صباح نیوز)ہنزہ کے علاقے سوست میں برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک ہوگئے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برفانی چیتے نے گاؤں حسین آباد میں حملہ کیا۔
وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ہے کہ رات گئے چیتا مقامی شخص کے مویشی خانے میں گھسا اور وہاں موجود جانوروں کا شکار کیا۔ چیتے کے حملے میں وہاں موجود 7 جانور ہلاک ہوگئے۔