کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑگیا۔سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصورنے عدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے کیس میں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی تو روٹین میں آجائے گی اور دیکھ لیں گے۔عدالت نے فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔