قصور،ٹریفک حادثہ،ا ے سی پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق،3زخمی


قصور(صباح نیوز)قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب کیری ڈبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب جنجوعہ اور کیری ڈبے کا ڈرائیور شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔