عوامی حقوق کے حصو ل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سردی شروع ہونے کیساتھ ہی گیس کا غائب ہونا،بجلی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت حکمرانوں کی ناکامی نااہلی کا ثبوت ہے ۔سب کچھ نااہل ناکام حکمرانوں ،منتخب نمائندوں اور ان کے سربراہوں کی وجہ سے ہے عوام دیانت داردین دارلوگوں کاساتھ دیکر عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی موروثیت فرقہ واریت سے پاک حقیقی دینی جمہوری پارٹی ہے ۔دینی مدارس میںتفرقہ ،فرقہ واریت لسانیت کے خلاف اورتعلیم کے فروغ،طلباء کی خدمات میں جمعیت طلباء عربیہ کا بہترین کردارہے ۔رابطہ طلباء مہم کی کامیابی مدارس وعلمائے کرام کی کامیابی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منتظم جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان مولانا داداللہ سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا مولانا داداللہ ناصر نے جمعیت طلباء عربیہ کی جانب سے بلوچستان بھر میں رابطہ طلباء مہم کے حوالے سے مولاناعبدالحق ہاشمی کو بریفنگ دی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں ناخواندگی بے علمی کا بہت بڑاہاتھ ہے عصری علوم کیساتھ دینی علوم کا حصول اور اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔

جماعت اسلامی کی دینی علمی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہے جمعیت طلباء عربیہ جماعت اسلامی کیساتھ ملکربلوچستان بھر میں دینی علوم عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے مدارس اسلام کے قلعے عصری تعلیمی اداروں اور عصری تعلیمی اداروں کو جو مراعات وتکریم دی جارہی ہے یہی توجہ ووسائل اگر دینی مدارس کو دیے جائیں تو تعلیمی انقلاب آئیگا۔

بدعنوانی اور ناخواندگی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے نااہل بدعنوان حکمران نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اس وجہ سے ان کی ترجیح تعلیم نہیں کسی بھی طریقے سے مال بناناہے نااہل ناکام حکمرانوں،مہنگائی بدعنوانی اوربدامنی کے خلاف اورحقوق کے حصو ل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن غافل ،ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں عوام کا کوئی پوچھنے والانہیں ہرطرف اقرباء پروری کرپشن وکمیشن مافیا کا دوردورہ ہے ۔

ان حالات میں عوام کی امیدوں کا مرکز جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی ہر مصیبت وپریشانی میں خدمت ومددکی ہے بدعنوانی ،اقرباء پروری موروثیت سے پاک اہل دیانت دار اورعوام کی خدمت والی پارٹی جماعت اسلامی ہے عوام ہماراساتھ دیں