خوشاب،ایک شخص کی بیٹی اور پڑوسن کو قتل کر کے خودکشی


خوشاب(صباح نیوز) خوشاب کے محلہ بدلی والا میں ایک شخص نے بیٹی اور پڑوسن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

خوشاب پولیس کے مطابق عمر گوندل نامی شخص نے اپنی 9 سال کی بیٹی اور پڑوسن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔قتل کی وارادت انجام دینے کے بعد ملزم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔خوشاب پولیس قتل و خودکشی کے اس واقعے کی تمام پہلو ئوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔