پنجاب میں پی ٹی آئی مارچ کیلئے پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس آپریشن برانچ نے کہا ہے کہ 7 اضلاع میں پولیس اور پیٹرولنگ کے 4599 اضافی اہلکار، ایلیٹ کی 70 ٹیمیں مامور ہوں گی۔

پولیس نے کہا کہ فیصل آباد میں ساہیوال ریجن کے 345 اہلکار اضافی طور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں گوجرانوالہ پولیس ریجن کے 230 اہلکار اضافی طور پر مارچ سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

پنجاب پولیس آپریشن برانچ نے کہا کہ خوشاب میں دوسرے اضلاع کی پولیس کے 1495 اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چکوال میں 623 اہلکار مارچ کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔