گجرات(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی ہونا ملک کے لیے اچھا نہیں۔
گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا مطالبہ ہمارا آج بھی قائم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔