محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں ،ایشیاء ملتوی کیا، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیاء ملتوی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اہم وزیر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولتے ذرا بھی مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ہے صرف پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے تجزیہ کار اپنے حکمرانوں کو رائے دے رہے ہیں اور ان کا تجزیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے تعلق پاکستان کے عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہو گا لہذا پاکستان سے لانگ ٹرم تعلقات میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی ملک موجودہ حکمرانوں سے فاصلہ رکھے گا۔