آرمی چیف کالاہور گیریژن کا دورہ،یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی


لاہور(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سپہ سالار نے لاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کے لیے مختلف سکولوں کی سہولیات کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی ایرینہ کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے