علی سرفراز ڈی جی نیب لاہور تعینات، نوٹیفکیشن جاری


لاہور(صباح نیوز)علی سرفراز ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق علی سرفراز کی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعیناتی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔