ڈیلی میل نے حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے ہتک عزت کے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنا موقف بیان کرنے کی حد تک مقدمہ جیت چکے ہیں۔

برطانوی عدالت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست خارج ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے، ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 تک جمع کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے، ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر میں ہوگا، ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی، اب اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔