ریڈیو پاکستان پر سنسنی خیز کرکٹ کمنٹری 13 سال کے وقفہ کے بعد بحال کر دی گئی ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان پر کرکٹ کمنٹری کی بحالی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر سنسنی خیز کرکٹ کمنٹری 13 سال کے وقفہ کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک بھر میں اپنے میڈیم ویو ریڈیو نیٹ ورک کے ذریعے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی دلکش کوریج، کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ اور نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کو فروغ دے  ۔۔